عیسیٰ ؑ قسط:-2
نزول عیسیؑ کب ،
کہاں ،کیسے اورکیوں؟
عیسیٰ ؑ کی ابتدائی معلومات قسط نمبر :-1 میں تحریر
کیا جا چکا ہے ، پیش نظر مضمون میں حضرت عیسیٰ ؑ کے متعلق چند معلومات ذکر کیا
جارہا ہے :
(1)حضرت
عیسیٰؑ کب نازل ہوں گے ؟
(2)حضرت
عیسیٰؑ کہاں نازل ہوں گے ؟
(3)حضرت
عیسیٰؑ کیسے نازل ہوں گے ؟
(4) حضرت عیسیٰؑ کیوں نازل ہوں گے ؟
آخری زمانہ میں قربِ قیامت حضرت مہدی رضی اللہ
عنہ کا ظہور ہوگا، ان کے ظہور کے ۷/ سال بعد دجال نکلے گا، اس کے بعد اس کو قتل کرنے کے لیے حضرت عیسیٰ
علیہ السلام آسمان سے نازل ہوں گے۔(تفسیر
ابن کثیر و آپ کے مسائل اور انکا حل)
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نزول کہاں ہو گا؟
احادیث میں صراحت کے ساتھ آیا ہے کہ آپ کا نزول دمشق میں ہوگا، عین اس وقت جب کہ نماز
فجر کی اقامت ہوچکی ہوگی، جامع دمشق کے مشرقی منارہ کے پاس نزول فرمائیں گے۔ آپ علیہ
السلام اپنی دونوں ہتھیلیاں فرشتوں کے پروں پر رکھے ہوئے ہوں گے، ان کی تشریف آوری
پر امام مہدی (جو مصلے پر نماز پڑھانے جاچکے ہوں گے) پیچھے ہٹ جائیں گے اور ان سے امامت
کی درخواست کریں گے، مگر آپ علیہ السلام امام مہدی کو حکم فرمائیں گے کہ نماز پڑھائیں؛
کیونکہ اس نماز کی اقامت آپ کے لیے ہوئی ہے:
کذلک إذ بعث اللّہ المسیح
بن مریم فینزل عند المنارة البیضاء شرقي دمشق بین مہزودتین واضعًا کفیہ علی أجنحة
ملکین․ (مشکاة شریف: ۴۷۳) مستفاد آپ کے مسائل او ران کا حل: ۱/۷۸۱۔)
کیوں ؟
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تشریف آوری کا مقصد آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم نے خود پوری وضاحت سے بیان فرمادیا ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ ”حضرت عیسیٰ علیہ
السلام نازل ہوکر صلیب کو توڑدیں گے، خنزیر کو قتل کریں گے، جزیہ موقوف کردیں گے اور
تمام لوگوں کو اسلام کی دعوت دیں گے، پس اللہ تعالیٰ ان کے زمانے میں اسلام کے سوا
تمام ملتوں کو ہلاک کردیں گے اور اللہ تعالیٰ ان کے زمانے میں مسیح دجال کو ہلاک کردیں
گے۔ روئے زمین پر امن وامان کا دور دورہ ہوگا، شیر اونٹوں کے ساتھ، چیتے گائے بیلوں
کے ساتھ اور بھیڑ بکریوں کے ساتھ چرتے پھریں گے، حضرت عیسیٰ علیہ السلام زمین پر چالیس
برس ٹھہریں گے، پھر ان کی وفات ہوجائے گی، مسلمان ان کی نماز جنازہ پڑھیں گے اور ان
کو دفن کردیں گے۔ (مسند احمد: ۲/۴۰۶۔ فتح الباری: ۶/۲۵۷)
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے نزول کی
کیفیت کیا ہوگی؟ حدیث مسلم ہے:
’’حضرت نواس بن سمعانؓ فرماتے
ہیں کہ حضورﷺ نے فرمایا کہ جب اﷲتعالیٰ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو مبعوث فرمائیں گے۔
وہ دمشق کی جامع مسجد کے سفید مشرقی مینار پر اتریں گے۔ وہ دو زرد چادریں پہنے ہوں
گے اور اپنے دونوں ہاتھوں کو دو فرشتوں کے بازوؤں پر رکھے ہوئے ہوں گے۔ پھر وہ دجال
کی تلاش میں نکلیں گے۔یہاں تک کہ اسے باب لد کے مقام پر پائیں گے۔ پھر اسے قتل کردیں
گے۔‘‘(مسلم، كِتَاب
الْفِتَنِ وَأَشْرَاطِ السَّاعَةِ، باب ذکر الدجال، رقم الحدیث:7373 ،)
(فتویٰ دارالعلوم نیٹ: فتوی(ب): 1967=1571-11/1431)
علامہ انور شاہ کشمیری رحمہ
اللہ کا رسالہ ”عقیدة الإسلام في حیاة عیسی علیه السلام‘‘.
علامہ سیوطی کا رسالہ : ’’كتاب الإعلام بحکم عیسی علیه السلام‘‘.
حضرت مولانا ادریس کاندھلوی
صاحب کی کتاب ”حیات عیسیٰ علیہ السلام“
کچھ نئے مضامین
﴿1﴾ نزول عیسیٰ قرآن و احادیث میں ﴿2﴾ امام مہدی کی حیات و وفات
﴿3﴾ مَنَاقِبِ اِمَام ِمِہْدِیْ ؑ ﴿4﴾ دجال کی حقیقت
﴿5﴾ دجال کی شکل و نسل ﴿6﴾ دجال پیدا ہوچکا ہے
﴿7﴾ دجا ل کے فتنے ﴿8﴾ فتنہ دجال سے بچنے کی تدبیر
﴿9﴾ دجال کا قتل