﷽
ترنگا پرچم
بھارت کا قومی پرچم کو ترنگا کہتے ہیں ،یہ تین مختلف رنگوں زعفرانی، سفید اور سبز
کی ہے۔ اس پرچم کے درمیان سفید پٹی پر نیلے رنگ کا اشوک چکر ہے اور اشوک چکر میں
چوبیس تیلیاں ہیں ،
۱۹۲۱ ء میں مہاتما گاندھی
جی تین رنگوں والا پرچم ترتیب دیا جس میں ’سفید‘، ’ہرا‘اور’لال‘ رنگوں کا استعمال
کیاگیا ۔سب سے اوپر ’سفید‘ رنگ سچّائی کی علامت کے لیے ،بیچ میں ’ہرا‘ رنگ زراعت
کی علامت ظاہر کر نے کیلئےاور پرچم کے سب سے نیچے ’لال‘ رنگ تھا جو طاقت اور آزادی
کی جد و جہد کی علامت ظاہر کرنے کیلئے رکھا گیا۔
۱۹۳۱ ء میں ’پنگالی وین کیا‘نے ایک نیا پرچم ترتیب دیا۔جس میں سفید ،ہرا اور زعفرانی تین رنگ تھے۔مگراس پرچم میں زعفرانی رنگ سب سے اوپر تھاجو طاقت کی علامت تھا، سفید رنگ بیچ میں تھا جو سچائی کی علامت تھا اور پرچم کے سب سےنیچے ہرا تھا جو زمین اور زراعت کی علامت تھااورپرچم کے بیچ میں نیلے رنگ کا چرخہ بنایا گیا تھا۔جو بعد میں کانکریس کا جھنڈا ہوگیا۔
۱۹۴۷ ء میں اس تین رنگوں والے پرچم کو ویسے ہی رکھتے ہوئے تھوڑی سی تبدیلی کی گئی یعنی
چرخہ کی جگہ پر ’چکر‘ کو شامل کر کے۔۲۲؍جولائی ۱۹۴۷ ء کواسے پارلیامنٹ
میں’ قومی جھنڈا‘ تسلیم کر لیا گیا۔ اس طرح سے قومی جھنڈا وجود میں آیا،چونکہ قومی
جھنڈے میں تین رنگوں کا استعمال ہوا ہے اس لیے اس کا نام ’ترنگا‘ رکھا گیا۔
ترنگا
جھنڈا کے رموز
1:- قومی پرچم میں تین رنگوں کی
پٹّیاں ہوتی ہیں جس میں گہرے زعفرانی رنگ کی پٹّی سب سے اوپر، سفید پٹّی بیچ میں اور
گہرے ہرے رنگ کی پٹّی نیچے کی طرف ہوتی ہے،
2:- یہ تینوں رنگ کی پٹیاں برابر سائزمیں ہوتی ہیں۔ سب سے اوپرگہرا زعفرانی
رنگ قربانی، ہمت اور طاقت کی علامت۔سفید رنگ امن اور صداقت کی علامت اور ہرا رنگ زراعت
،پیداوار اور کامیابی کی علامت ظاہر کرتا ہے۔
3:- سفید پٹّی کے بیچ میں ’ بلو‘ رنگ کا
’اشوک چکر‘ ہے، اشوک چکرا یا پہیے ترقی ، دائمی ، اور راستبازی کو نمائیندگی کرتی
ہے۔ اس پہیے کے 24 تیلیاں دن کے 24 گھنٹوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اشوک چکر دھرم کی
نمائندگی کرتے ہیں ، اور اسے دھرم کا پہیے بھی کہا جاتا ہے۔ ویسے تویہ جھنڈا تمام
مذاہب کو اپنے دامن میں لیتا ہے اور یہ ہندوستان کے تمام عقائد کی نمائندگی کرتا
ہے،۔
4:- جھنڈے میں اشوک چکر کےنیلے رنگ سے آسمان اور سمندروں کے رنگ کی نمائندگی ہوتی
ہے ۔
یہ مضامین بھی پڑھیں