![]() |
کائنات کی وسعت
قارئین کرام ! اللہ تعالی نے اس کائنات کی وسعت اس انداز سے بنایا ہے اسے آج تک کوئی
اندازہ نہیں لگا سکا ، صرف اس کائنات کا جس میں ہم انسان رہتے ہیں اس کے طول و عرض
کا اندازہ اس ترقی یافتہ دور میں بھی نہیں لگایا جا سکا ،جبکہ اس کائنات کے علاوہ
اور بھی دنیا موجود ہے ، کائنات کی تخلیق کے سلسلے میں قرآن کریم میں مختلف مقامات پرکائنات کی وسعت تذکرہ کیا ہے، سورہ فاتحہ میں ارشاد باری ہے : اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ(1)
یعنی تمام
تعریف اللہ ہی کیلئے ہے جو تمام کائنات کا پروردگار ہے۔
اس آیت
سےمعلوم ہوگیا کہ جس طرح ہماری دنیا ہے اسی طرح اور بھی کئی دنیا ہیں ۔اسی
وجہ سے آیت کریمہ میں عالمین کو جمع لایا گیا ہے ۔
قارئین کرام ! آئیے سائنسدانوں کی تحقیق پر
نظر کرتے ہیں ،جبکہ سائنس کی تحقیق کو آخری تحقیق نہیں کہا جا سکتا ہے ، کائنات کی
وسعت کو سمجھنے سے پہلے یہ سمجھیں کہ روشنی کائنات کا سب سے تیز رفتار شی ہے ،
روشنی ایک سکینڈ میں 300000کلو میٹر طے کرتی ہے ، اس رفتار سے پورے ایک دن سفر
کریں تو اس کو one
light dayکہتے
ہیں ، اور اسی رفتار سے ایک سال تک کے سفر
کو one light yearکہتے ہیں ۔one light year
کو کلو میٹر میں جانیں تو 95 کھرب کلو میٹر کا کے برابر ہوتا ہے ۔
اس سے بھی بڑا Arctrusہے اس میں سورج جیسے 17 ہزرا تارے سماجائیں گے ،یہ کائنات کی وسعت ۔اس کے آگے Rigel ہے اس میں آرکٹس جیسے 50اور سورج جیسے 4لاکھ 85 ہزار تارے سماسکتے ہیں ، اس کے آگے Beturjus ہے اس میں سورج جیسے 67کڑور تارے سماسکتے ہیں ، اس کے آگے Stephens ہے اس میں سورج جیسے 9 عرب 43 لاکھ سارے سماسکتے ہیں ۔ اللہ اکبر کبیرا ۔
یہ کائنات جس میں ہم لوگ رہتے ہیں جس میں
اوپرچاند سورج اور بے شمار تارے جو دیکھ رہے ہیں اس میں سے اکثر زمیں سےکڑورو ۔ عربو گنا بڑا ہے ، جس گلکسی میں رہتے
ہیں اسے ملکی گلکسی کہتے ہیں ، اس میں تقریبا
سو کھرب تارے موجود ہیں ، اس کے علاوہ ایک
لوکل گلیکٹک گروپ ہے اس میں 54 ملکی گلکسی ہیں ، اگر ہم لوکل کلیکٹک کے ایک کنارہ
سے دوسرے کنارہ پر جانا چاہیں تو 1کڑور لائٹ ایر کی دوری طے کرنی ہوگی ۔
لوکل گلیکٹک کے آگے ورگو سوپر کلسٹر ہے ، جس
میں لوکل گلیکٹک جیسے لاکھوں گلیکٹک رہتے ہیں ، اگر ایک کنارہ سے دوسرے کنارہ
جائیں تو 11کڑور لائٹ ایر لگے گا ،
لناکا کلسٹر اس میں ایک لاکھ گلکسی موجود ہیں
، ایک کنارے سے دوسرے کنارے کی دوری 52 کڑور لائٹ ایر ہے۔
![]() |
کائنات کی وسعت |
جب یہ سارے تفصیل کو دیکھتے ہیں تو اللہ کی
قدرت سمجھ میں آتی ہے جبکہ اس کے علاوہ چھ آسمان و زمین اور بھی ہیں، ان تمام کی
وسعت اور لمبائی و چورائی کا علم انسان کے بس میں نہیں ہے ۔
نیا عنوان