﷽
فرائض وسنن نمازیں ایک نظر میں
فرض نمازیں:
پانچ وقتوں میں کل سترہ رکعتیں فرض ہیں ، فجر کی دو رکعتیں ، ظہر کی چار رکعتیں،عصرکی چار رکعتیں،مغرب کی تین رکعتیں ،ا ور عشاء کی چار رکعتیں ۔
واجب نمازیں:
چار نمازیں واجب ہیں،وتر میں تین رکعت ،عید الاضحی میں دورکعت،عید الفطر میں دورکعت،نذر نمازیں،طواف کے بعد دورکعت اور اس نفل کا پڑھنا بھی دوبارہ واجب ہے جس کی نیت باندھ کر توڑ دیاگیاہو۔
سنت مؤکدہ کی تعداد:
پانچوں وقت کی نمازوں میں کل بارہ رکعت سنت مؤکدہ ہیں ، دو رکعت فجر کی ، ظہر میں چھ رکعت ، چار رکعت فرض سے پہلے اوردو رکعت فرض کے بعد،دو رکعت مغرب کے فرض کے بعد اور دو رکعت عشاء کے فرض کے بعدپڑھنا سنت مؤکدہ ہے ۔ جمعہ کےدن نماز جمعہ سے پہلے چار رکعت اور نماز جمعہ کے بعد چار رکعت اوررمضان المبارک میں 20رکعت تراویح پڑھنا بھی سنت مؤکدہ ہے ۔
فرائض کے وقت سنن غیر مؤکدہ:
عصر کے وقت فرض سے پہلے چار رکعت اور عشاء کے وقت فرض سے پہلے چار رکعت پڑھنا سنت غیر مؤکدہ ہے ۔ جمعہ کی نمازاوراسکی چار رکعت سنت مؤکدہ کےبعدمزیددو رکعت سنت غیر مؤکدہ ہے۔
نفل ومستحب نمازیں:
ظہر کے وقت فرض وسنن کے بعد دورکعت،مغرب کے وقت فرض وسنن کے بعد دورکعت،عشاء کے وقت فرض وسنن کےبعددورکعت اور وتر کے بعد دو رکعت،جمعہ کے وقت فرض وسنن کے بعد دو رکعت نماز پڑھنا نفل ہے۔
نماز تہجد،تحیۃ المسجد،تحیۃ الوضو،نماز استخارہ،نماز حاجت ،نماز اوابین،صلوٰۃ التسبیح، نماز کسوف،نماز خسوف، نماز استسقا،نمازسفر،نمازواپسی سفر،نماز احرام،نماز توبہ،نماز قتل یہ تمام نمازیں نفل ومستحب کے درجہ میںہیں۔
چند بدعت نمازیں:
صلاۃ الرغائب، ہزاروی نماز،ام داؤد کی نماز،نماز مدد،رجبی نماز، ستائسویں رجب کی نماز،نماز سلمان،نمازغوثیہ،نمازحفظ الایمان یہ تمام نمازیں غیرمنقول اور بدعت ہیں۔